حیدرآباد ۔26۔مارچ (اعتماد نیوز)آج کانگریس پارٹی نے اپنے انتخابی منشور کو
جاری کی اور اسکا نعرہ ‘‘ آپکی آواز - ہمارا عہد ‘‘ دیا۔ اس انتخابی
منشور میں مذکورہ اسکیمات کے نفاذ کی طرف زیادہ ترجیح دی گئی۔
۔ ملک میں تمام افراد کے لئے مکان کی فراہمی
۔ ملک میں تما م افراد کے لئے معیاری طبی سہولت
۔ قیمتوں میں کنٹرول اور خواتین
کا تحفظ
۔ بد عنوانی کے لئے سنجیدہ کوشش
اس موقع پر کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا کہ کانگریس نے
2009میں اپنے کئے گئے وعدوں میں سے 90فیصد وعدوں کی تکمیل کی ہے۔ انہوں نے
انتخابی منشور کے اعلان کے بعد کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے صنعتوں اور غریب
عوام کی فلاح و بہبود نا گزیر ہے۔ اس موقع پر کئی کانگریس کے اعلی قائدین
موجود تھے۔